حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ ٹی وی اور ریڈیو کے براڈکاسٹنگ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، احمد پہلوانیان نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ جامعة الزہرا سلاماللهعلیها کی مدیر سیدہ زہرہ برقعی سے ملاقات کی، جس میں دونوں اداروں کے تعاون اور یکجہتی کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
سیدہ زہرہ برقعی نے قم کو انقلاب اسلامی کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدس شہر میں حوزہ علمیہ اور براڈکاسٹنگ ادارے کے درمیان تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے جامعة الزہراء سلام اللہ علیہا کی چالیس سالہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اس ادارے کو خواتین کے لیے اسلامی تمدنی فکر کا مظہر قرار دیا اور اس ادارے کی کاوشوں اور علمی خدمات کا اعتراف کیا۔
احمد پہلوانیان نے جامعة الزہراء سلام اللہ علیہا کو حوزہ علمیہ کا درخشاں باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قم المقدسہ عالمی سطح پر اسلامی علوم کی اشاعت اور دانشورانہ تربیت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قم المقدسہ کے براڈکاسٹنگ ادارے کے وسائل سے فائدہ اٹھا کر ان خدمات کو وسیع پیمانے پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
اس ملاقات کے اختتام پر دونوں اداروں نے باہمی منصوبہ بندی اور تعامل بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا اور براڈکاسٹنگ کی ٹیم نے جامعة الزہراء کے مرکزِ تعلیمات کا بھی دورہ کیا۔